ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق میں مارے گئے 39ہندستانیوں کے اہل خانہ ڈی این اے رپورٹس دیکھنے کے خواہاں

عراق میں مارے گئے 39ہندستانیوں کے اہل خانہ ڈی این اے رپورٹس دیکھنے کے خواہاں

Wed, 21 Mar 2018 13:10:27    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) عراق میں اغواکئے گئے مغربی بنگال ، بہار اورہماچل پردیش کے 39افرادکے بارے میں اہل خانہ ہندوستان آنے کا چارسال سے انتظارکررہے تھے ۔آئی ایس آئی ایس کے ہاتھوں 39ہندوستانیوں کے مارے جانے کی مرکزی سرکارکی جانب سے تصدیق کے بعد مارے گئے لوگوں کے اہل خانوں کی امیداورتلاش بھی ختم ہوگئی ہے۔ منگل کووزیرخارجہ سشماسوراج کے ذریعہ راجیہ سبھا میں جب 39ہندوستانیوں کی موت کی خبرسنائے جانے کے بعدمارے گئے افرادکے اہل خانہ پرغم کا پہاڑٹوٹ پڑا۔ ہرآنکھ نم ہوگئی اوربے بس دل کی یہ امیدبھی ٹوٹ گئی کہ ان کے اپنے ایک دن واپس لوٹ آئیں گے۔ وہیں اپنوں کوکھوچکے خاندانوں نے ڈی این اے رپورٹ دکھانے کا مطالبہ کیاہے۔مارے گئے افرادکے اہل خانہ نے کہاکہ ہم سرکارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ڈی این اے رپورٹ دکھائی جائے۔ ہم چار سال تک اپنوں کے واپس لانے کیلئے دوڑتے رہے اوراب ہمیں ٹی وی سے یہ خبرمل رہی ہے کہ وہ زندہ نہیں رہے۔


Share: